انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس نہیں ہونے دیا‘ کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کریں‘ مقبوضہ کشمیر کی مزاحمتی قیادت سرےنگر ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مزاحمتی قیادت نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے اعلان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ …
انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس نہیں ہونے دی

مزید خبریں
انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس نہیں ہونے دیا‘ کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کریں‘ مقبوضہ کشمیر کی مزاحمتی قیادت
سرےنگر ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مزاحمتی قیادت نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے اعلان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے گزشتہ روز سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکمران اور انکے کٹھ پتلی ان انتخابات کو کشمیریوں کے مفادات اور ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے انتخابات میں شرکت سے جموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو تقویت ملتی ہے ‘ مزاحمتی قیادت نے کہا کہ پنچائتی انتخابات کے انعقاد کا مقصد مقبوضہ علاقے میں ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سنگھ کے فسطائی نظام کا قیام ہے۔ مزاحمتی رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے اپنے بیانات میں کہا کہ سرکاری ملازمین اور انکے اہلخانہ کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا کٹھ پتلی انتظامیہ کا اقدام ایک آمرانہ ہتھکنڈہ ہے جسکا مقصد جموںوکشمیر کے بارے میں حقائق کو چھپانا اورکشمیریوں کی خواہشات کو دبانا ہے ۔








