خیبرپختونخوا کے27 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جارئی ہے۔تر جمان پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے مطابق مہم کے دوران صوبے کے 27 مخصوص اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 48 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم دوسرےروز بھی جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 03 نومبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے27 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جارئی ہے۔تر جمان پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے مطابق مہم کے دوران صوبے کے 27 مخصوص اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً 48 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ مہم پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع باجوڑ، اپر دیر، لوئر دیر، اپر چترال، لوئر چترال، ایبٹ آباد، تورغر، لوئر کوہستان، اپر کوہستان اور کولئی پالس میں بیک وقت شروع ہوگی۔ مہم ضلع پشاور اور خیبر میں سات دن تک، جبکہ دیگر اضلاع میں چار دن تک جاری رہے گی۔ متعلقہ اضلاع میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی مجموعی طور پر20,772 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 18,630 موبائل ٹیمیں، 1,225 فکسڈ ٹیمیں اور917 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔
مزید برآں، پولیو ٹیموں کی موثر نگرانی یقینی بنانے کیلئے 4,734 ایریا انچارجز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ان اضلاع میں تقریباً 30,000 سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے تاکہ پولیو ورکرز کو پوری مہم کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا جاسکے۔








