عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونا، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی

بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے جبکہ سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.91 ڈالر کے اضافے سے 97.37 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے ایک ڈالر کے اضافے سے 105.77 ڈالر فی …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے جبکہ سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.91 ڈالر کے اضافے سے 97.37 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے ایک ڈالر کے اضافے سے 105.77 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25.62 ڈالر کی کمی سے 3,920.71 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1.55 ڈالر کی کمی سے 29.34 ڈالر فی اونس ہو گئی , زرعی اجناس کی عالمی قیمتوں میں بھی عمومی طور پر کمی ریکارڈ کی گئی۔ مکئی کی قیمت 1.75 ڈالر کی کمی سے 446.50 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 604.50 ڈالر فی بشل ہو گئی،اسی طرح کاٹن کی قیمت میں 0.68 ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 1.25 ڈالر کی کمی سے 219.70 ڈالر فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔

 

مزید خبریں