کابل دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوںکی تعداد 100 تک پہنچ گئی

اقوام متحدہ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) کابل دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوںکی تعداد 100 تک پہنچ گئی جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان دارالحکومت کابل میں جمعرات کو پے در پے ہونے والے دھماکوں کو دہشت گردی کی گھناﺅنی اور بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے …

اقوام متحدہ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) کابل دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوںکی تعداد 100 تک پہنچ گئی جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان دارالحکومت کابل میں جمعرات کو پے در پے ہونے والے دھماکوں کو دہشت گردی کی گھناﺅنی اور بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور افغان حکومت سے دلی ہمدردی اور تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں دہشت گردی کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراداور ان کو مالی اور دیگر معاونت فراہم کرنے والوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply