امریکی صدر کا چین پر شمالی کوریا کو خفیہ طور پر تیل فراہم کرنے کا الزام، چین کی تردید

واشنگٹن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خفیہ طور پر تیل فراہم کرنے کے حوالے سے چین پر تنقید کی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی یہ تنقید ان الزامات کے بعد سامنے آئی ہے کہ چینی بحری جہازوں نے خفیہ طور پر تیل شمالی کوریا کے بحری جہازوں میں منتقل کیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ چین …

واشنگٹن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خفیہ طور پر تیل فراہم کرنے کے حوالے سے چین پر تنقید کی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی یہ تنقید ان الزامات کے بعد سامنے آئی ہے کہ چینی بحری جہازوں نے خفیہ طور پر تیل شمالی کوریا کے بحری جہازوں میں منتقل کیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ چین رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اور اگر یہ درست ہے تو یہ عمل اقوام متحدہ کی تازہ پابندیوں کی خلاف ورزی ہے جن میں شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے چند ممالک میں سے ایک چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے قوانین پر ہمیشہ عملدرآمد کرتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply