چین، تہذیبوں کے باہمی تبادلے و استفادے سے متعلق بین الاقوامی فورم 9 نومبر کو مکاؤ میں ہوگا

تہذیبوں کے باہمی تبادلے و استفادے سے متعلق بین الاقوامی فورم 2026 ،9 تا 10 نومبر تک مکاؤ میں منعقد ہوگا۔ چینی میڈیا کے مطابق مختلف ممالک اور خطوں کے سرکاری حکام، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور چین و بیرونِ ملک سے ماہرین و سکالرز مکاؤ میں جمع ہوں گے، جہاں تہذیبی ورثے، بین الاقوامی انسانی و ثقافتی روابط اور اے آئی کے دور میں ثقافتی ترقی سمیت مختلف …

بیجنگ ۔7نومبر (اے پی پی):تہذیبوں کے باہمی تبادلے و استفادے سے متعلق بین الاقوامی فورم 2026 ،9 تا 10 نومبر تک مکاؤ میں منعقد ہوگا۔ چینی میڈیا کے مطابق مختلف ممالک اور خطوں کے سرکاری حکام، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور چین و بیرونِ ملک سے ماہرین و سکالرز مکاؤ میں جمع ہوں گے، جہاں تہذیبی ورثے، بین الاقوامی انسانی و ثقافتی روابط اور اے آئی کے دور میں ثقافتی ترقی سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔2 روزہ فورم کے دوران تقریباً 40 خصوصی خطابات کا اہتمام کیا جائے گا۔

فورم کے ذریعے چین اور پرتگالی زبان بولنے والے ممالک کے درمیان رابطے اور چین و مغرب کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے مکاؤ کے پلیٹ فارم کے کردار کو مزید اجاگر کیا جائے گا۔

مزید خبریں