نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے شہر ازمیر میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
نائب وزیراعظم کا ترکیہ کے شہر ازمیر میں دھماکے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے شہر ازمیر میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیر خارجہ حاقان فیدان، ترک عوام اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے







