پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 4,593 پوائنٹس بڑھ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 4,593 پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 489.96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 4,593 پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 489.96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ابتدائی کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 360 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 97 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 84 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 46 کروڑ 56 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب روپے رہی، جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5 ارب 36 کروڑ روپے مالیت کے سودے طے پائے۔ابتدائی سیشن میں سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 3 کروڑ 62 لاکھ 40 ہزار حصص، تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 3 کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار حصص اور ایل ایس ای فائنانشل سروسز لمیٹڈ کے 2 کروڑ 8 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ سکیورٹی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ، ایم ٹیکس لمیٹڈ اور پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

مزید خبریں