ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کی وزارتی کونسل کے 30 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق ہوائی اڈے پر دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد طارق وزیر اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔







