اردن، عدالت کا چرچ پر حملے میں ملوث تین افراد کو سزائے موت کا حکم

اردن کی ایک عدالت نے ملک کے جنوبی علاقے میں واقع ایک چرچ پر گزشتہ ماہ ہونے والے حملے میں ملوث تین افراد کو سزائے موت سنا دی ۔عرب نیوز کے مطابق اردن کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی سلامتی کی عدالت نے دہشت گرد حملہ کرنے والے تین مجرموں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا ،اس حملے میں 9 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے …

عمان۔16نومبر (اے پی پی):اردن کی ایک عدالت نے ملک کے جنوبی علاقے میں واقع ایک چرچ پر گزشتہ ماہ ہونے والے حملے میں ملوث تین افراد کو سزائے موت سنا دی ۔عرب نیوز کے مطابق اردن کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی سلامتی کی عدالت نے دہشت گرد حملہ کرنے والے تین مجرموں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا ،اس حملے میں 9 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے۔فیصلہ سنائے جانے کے بعد حمود گاؤں میں واقع سینٹ جارجز یونانی آرتھوڈوکس چرچ کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔