سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کی اتھارٹی نے مسجد الحرام آنے والے زائرین کے لیے سیفٹی رسٹ بینڈ سروس میں توسیع کرتے ہوئے بچوں اور بزرگوں کے ساتھ معذور افراد کو بھی شامل کیا ہے، منصوبے کا آغاز گزشتہ سال جولائی میں کیا گیا تھا۔ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق اس اقدام کا مقصد زائرین کی سیفٹی کو بڑھانا، مسجد الحرام اور …
سعودی عرب، الحرمین اتھارٹی کی زائرین کے لیے سیفٹی رسٹ بینڈ سروس میں بچے ، بزرگ اور معذور افراد بھی شامل

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔16نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کی اتھارٹی نے مسجد الحرام آنے والے زائرین کے لیے سیفٹی رسٹ بینڈ سروس میں توسیع کرتے ہوئے بچوں اور بزرگوں کے ساتھ معذور افراد کو بھی شامل کیا ہے، منصوبے کا آغاز گزشتہ سال جولائی میں کیا گیا تھا۔ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق اس اقدام کا مقصد زائرین کی سیفٹی کو بڑھانا، مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں ان کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ سروس خصوصا رش کے اوقات میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے جب زائرین کی بڑی تعداد مسجد کی راہداریوں اور صحنوں میں مختلف راستوں سے گزرتی ہے۔یہ سروس گیسٹ کیئر سینٹرز کے ذریعے مفت فراہم کی جاتی ہے۔ ہر رسٹ بینڈ پر شناخت اور رابطے کی تفصیلات درج ہوتی ہیں جن کی مدد سے گراؤنڈ پر موجود عملہ باآسانی شناخت اور ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرسکتا ہے۔
ابتدا میں یہ سروس دو مقامات پر دستیاب تھی اب یہ تعداد بڑھا کر پانچ کرد ی گئی ہے، ان میں کنگ عبدالعزیز گیٹ، کنگ فہد گیٹ، اسماعیل گیٹ اور مشرقی صحن میں موجود دو مراکز شامل ہیں۔یہ اقدام سیفٹی اور انسانی دیکھ بھال کو ترجیح دینے کے حوالے سے اتھارٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مسجد الحرام آنے والے تمام زائرین کے لیے ایک محفوظ اور قابل رسائی ماحول کو یقینی بنایا جاتا ہے جس سے ان کے سفر کو آسان بنانے کے ساتھ انہیں ذہنی سکون کے ساتھ عبادت کرنے کا موقع ملتا ہے۔







