فریال تالپور کی لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی

اسلام آباد/لاہور۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی۔فریال تالپور نے بی بی پاکدامنؒ اور حضرت میاں میرؒ کے مزارات پر بھی حاضری دی۔

پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق فریال تالپور نے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔فریال تالپور نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق صوبائی وزیر داخلہ سردار سہیل انور سیال بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھے۔

 

مزید خبریں