حکومت نوجوانوں کی تعلیمی و فکری صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے پُرعزم ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ طلبہ کسی بھی قوم کا روشن مستقبل اور ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں، نوجوان نسل کو معیاری تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ طلبہ کسی بھی قوم کا روشن مستقبل اور ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں، نوجوان نسل کو معیاری تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرطلبہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی تعلیمی و فکری صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ تعلیم یافتہ، باشعور اورباصلاحیت نوجوان ہی ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کے عالمی دن پر تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

مزید خبریں