قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال سے چین کی معروف جامعہ سنگھوا بیجنگ کے پروفیسر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر لی شی گوانگ نے ملاقات کی
وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال سے چین کی معروف جامعہ سنگھوا بیجنگ کے پروفیسر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر لی شی گوانگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال سے چین کی معروف جامعہ سنگھوا بیجنگ کے پروفیسر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر لی شی گوانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے تعلیم، تحقیق اور پاکستان و چین کے درمیان علمی و تعلیمی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر لی شی گوانگ اس سے قبل جامعہ سنگھوا میں شعبہ صحافت اور پاکستان سٹڈیز کے پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی کے ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ سولائزیشنز سے ایشیائی مطالعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جہاں ان کے نگران پروفیسر ڈاکٹر غنی الرحمٰن تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر غنی الرحمٰن بھی ان کے ہمراہ قائداعظم یونیورسٹی آئے اور ملاقات میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر قائداعظم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر طلبہ امور ڈاکٹر ثمر اقبال بابر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور علمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔







