ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی انٹرنل آڈٹ ٹیم کادورہ، مالی و انتظامی امور کا جائزہ

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی انٹرنل آڈٹ ٹیم نے پہلے مرحلے میں چارسدہ کا دورہ کیا اور ضلعی ریسکیو سروس کے مالی

پشاور۔ 18 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی انٹرنل آڈٹ ٹیم نے پہلے مرحلے میں چارسدہ کا دورہ کیا اور ضلعی ریسکیو سروس کے مالی، انتظامی اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر پلاننگ کی سربراہی میں چھ رکنی آڈٹ ٹیم نے مالی ریکارڈ، بجٹ، اکاؤنٹس، سرکاری اسٹورز، گاڑیوں، مرمت و دیکھ بھال، افرادی قوت کے ریکارڈ، آپریشنل آلات، دستیاب وسائل اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔

آڈٹ کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال، آپریشنل آلات کی دستیابی اور دیکھ بھال سمیت متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ آڈٹ ٹیم تمام مشاہدات اور نتائج پر مشتمل رپورٹ مرتب کرکے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کو پیش کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد مالی و انتظامی شفافیت، سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال، آپریشنل تیاریوں میں بہتری اور ادارے میں جوابدہی کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔