پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔ ہائی کمشنر عمران حیدر نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا
پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کا انعقاد

مزید خبریں
ڈھاکہ۔18نومبر (اے پی پی):پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔ ہائی کمشنر عمران حیدر نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا ۔ ہائی کمشنر عمران حیدر کا کہنا تھا کہ قومی بلائنڈ ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے،پاکستانی نوجوان ہر کھیل میں باصلاحیت ہیں ۔ہائی کمشنر عمران حیدر نے کہاکہ پاکستان بنگلہ دیش کے تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہائی کمشنر نے بتایا کہ دو سو سے زائد بنگلہ دیشی طالب علموں کو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں سکالر شپ دی ہیں، کھیل ، صحت، تعلیم، تجارت سمیت ہر شعبے میں رابطے بڑھ رہے ہیں
بنگلہ دیشی عوام پاکستان کی سیر کےخواہشمند ہیں، ویزا کے اجرا ءمیں تاخیر ختم ہوگئی ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نےکہاکہ بلائنڈ ٹیم کی حوصلہ افزائی پر ہائی کمشنر کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پر امید ہے ہیں کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ جیتے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے ہائی کمشنر کو آٹو گراف والا بیٹ بھی پیش کیا ۔







