وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال سے استنبول یونیورسٹی جراح پاشا، ترکیہ کے شعبہ کیمیاکے پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ رشات آپاک کی ملاقات

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال سے استنبول یونیورسٹی جراح پاشا، ترکیہ کے شعبہ کیمیا، فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تجزیاتی کیمیا کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ رشات آپاک نے ملاقات کی

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال سے استنبول یونیورسٹی جراح پاشا، ترکیہ کے شعبہ کیمیا، فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تجزیاتی کیمیا کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ رشات آپاک نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی تعلیمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں مستقبل میں تعاون کے مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جامعات کے درمیان علمی و تحقیقی روابط کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔