پنجاب پولیس انٹر ریجن فٹ بال میچز کا انعقاد،ترجمان پولیس

پنجاب پولیس انٹر ریجن فٹ بال میچز 2026 کا انعقاد ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی زیر نگرانی بمقام فیصل اسٹیڈیم میں کو ہوا،ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس انٹر ریجن فٹ بال میچز 2026 کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی زیر نگرانی فیصل سٹیڈیم میں ہوا۔ ساہیوال ریجن

مظفرگڑھ۔ 19 نومبر (اے پی پی):پنجاب پولیس انٹر ریجن فٹ بال میچز 2026 کا انعقاد ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی زیر نگرانی بمقام فیصل اسٹیڈیم میں کو ہوا،ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس انٹر ریجن فٹ بال میچز 2026 کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی زیر نگرانی فیصل سٹیڈیم میں ہوا۔ ساہیوال ریجن۔

فیصل آباد ریجن، ڈی جی خان ریجن، لاہور ریجن، بہاولپور ریجن، سرگودھا ریجن اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمز نے شرکت کی۔ تمام میچز فیصل اسٹیڈیم میں ہوئے۔ فرسٹ پوزیشن ساہیوال ریجن اور سیکنڈ پوزیشن فیصل آباد ریجن نے حاصل کی۔

ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ، اے ایس پی نبیل احمد لنگڑیال، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طارق جاوید نے جیتنے والی ٹیمز کو ٹرافی، نقد انعام اور کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے۔ ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ نے اس موقع پر انچارج سپورٹس شہزاد گجر کو کامیاب ایونٹ کرانے پر شاباش دی۔

مزید خبریں