پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا

ڈونیڈن ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 13 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل ہے۔ کیویز نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں 61 رنز اور نیلسن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل …

ڈونیڈن ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 13 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل ہے۔ کیویز نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں 61 رنز اور نیلسن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں