قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے باقی میچوں میں شرکت کےلئے یو اے ای کےلئے روانہ ہو گئی

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے باقی میچوں میں شرکت کےلئے بدھ کی علی الصبح متحدہ عرب امارات کےلئے روانہ ہو گئی ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے حکام کے مطابق شیڈول میچز میں شرکت کےلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نثارعلی کی قیادت میں 9 کھلاڑی اور 4 آفیشلز لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے باقی میچوں میں شرکت کےلئے بدھ کی علی الصبح متحدہ عرب امارات کےلئے روانہ ہو گئی ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے حکام کے مطابق شیڈول میچز میں شرکت کےلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نثارعلی کی قیادت میں 9 کھلاڑی اور 4 آفیشلز لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے عجمان کےلئے روانہ ہو گئے۔ آفیشلز میں ہیڈکوچ عبدالرزاق، میڈیا منیجر آصف عظیم، بیٹنگ کوچ مسعود جان اور ٹرینر طاہر بٹ شامل ہیں۔ ٹیم منیجر ذیشان عباسی اور دیگر کھلاڑی ویزے ملتے ہی (آج) جمعرات کو دبئی روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں