پاکستان جوڈو فیڈریشن کا تین کھلاڑیوں کو یوتھ اولمپکس اور اولمپک گیمز 2020ءکی تیاری کیلئے ہنگری بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے تین کھلاڑیوں کو یوتھ اولمپکس اور اولمپک گیمز 2020ءکی تیاری کیلئے ہنگری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ یوتھ اولمپک گیمز رواں سال اکتوبر میں ارجنٹائن میں منعقد ہوں گے جبکہ اولمپک گیمز جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوں گے۔ ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے تین کھلاڑیوں کو یوتھ اولمپکس اور اولمپک گیمز 2020ءکی تیاری کیلئے ہنگری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ یوتھ اولمپک گیمز رواں سال اکتوبر میں ارجنٹائن میں منعقد ہوں گے جبکہ اولمپک گیمز جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوں گے۔ ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں ابھی سے تیار کرنے کیلئے پاکستان جوڈو فیڈریشن نے دو ماہ کی ٹریننگ کیلئے ہنگری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک گیمز سے قبل کھلاڑیوں کو کوالیفکیشن راﺅنڈ میں بھجوائیں گے تاکہ وہ اولمپک گیمز کیلئے کوالیفائی کر سکیں۔ ہنگری بھیجے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک ہفتے تک کر دیا جائیگا۔

مزید خبریں