انگلینڈ کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

سڈنی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں برس مارچ میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا، ایشز سیریز میں کینگروز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے باوجود ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں، مارک سٹونمین اور جیمز ونس کو ناقص کارکردگی کے باوجود مزید موقع دیا گیا ہے، لیام لیونگسٹون پہلی بار سلیکٹرز …

سڈنی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں برس مارچ میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا، ایشز سیریز میں کینگروز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے باوجود ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں، مارک سٹونمین اور جیمز ونس کو ناقص کارکردگی کے باوجود مزید موقع دیا گیا ہے، لیام لیونگسٹون پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، آل راﺅنڈر بین سٹوکس کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم ان کی شرکت پولیس تحقیقات سے مشروط ہو گی، فاسٹ باﺅلرز گیری بیلنس، جیک بال اور ٹام کیورن کو ڈراپ کر دیا گیا۔ انگلش ٹیم مارچ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مزید خبریں