اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیں گے، ایک پارٹی کے سربراہ کو پارلیمنٹ کے بارے میں اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طاہر القادری کا شو فلاپ ہوگیا وہ اس طرح کی کروٹیں بدلتے رہتے ہیں۔