وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پاسنگ آﺅٹ کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک دہشت گردی کی وجہ سے اقتصادی بدحالی کا شکار تھا، موجودہ حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل کی، دھرتی کو 100 فیصد محفوظ بنانے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے یہ جان لیں کہ پاکستانی …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک دہشت گردی کی وجہ سے اقتصادی بدحالی کا شکار تھا، موجودہ حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل کی، دھرتی کو 100 فیصد محفوظ بنانے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے یہ جان لیں کہ پاکستانی قوم مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دنیا ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے، کسی کو پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور نہ ہی اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیں گے، ہمیں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا، اگر ایک دوسرے پر انگلی اٹھائیں گے تو اس کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پاسنگ آﺅٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ ملک میں امن کی قیمت شہداءنے اپنے خون سے ادا کی ہے۔ پوری قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔