زیورخ ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے زیورخ پہنچ گئے۔ زیورخ ایئر پورٹ پہنچنے پر سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر احمد نسیم وڑائچ اور سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شواب نے دی ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کا …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے زیورخ پہنچ گئے

مزید خبریں
زیورخ ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے زیورخ پہنچ گئے۔ زیورخ ایئر پورٹ پہنچنے پر سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر احمد نسیم وڑائچ اور سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شواب نے دی ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس 24 اور 25 جنوری کو ڈیووس۔کلوسٹرز، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہو رہا ہے۔ وزیراعظم اپنے اس دورے میں کئی اہم تقریبات میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماﺅں سمیت امریکا، یورپ، چین اور جاپان کی15 ممتاز ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عالمی اقتصادی رہنماﺅں کے غیر رسمی گروپ کی خصوصی نشست میں سربراہان مملکت و حکومت سے بھی ملیں گے۔ وہ 24جنوری کو ”بیلٹ اینڈ روڈ کے اثرات“ کے موضوع پر عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وال سٹریٹ جرنل، نکی/ ایف ٹی گروپ ، واشنگٹن پوسٹ ، سی این این اور رائٹر سمیت بڑے بین الاقوامی میڈیا اداروں کو انٹرویوز بھی دیں گے۔








