چیئرمین نیب نے11 اکتوبر 2017ءکے بعد بدعنوانی سے متعلق تمام شکایات پرکارروائی کی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز سے 11 اکتوبر 2017ءکے بعد بدعنوانی سے متعلق عوام کی طرف سے ملنے والی تمام شکایات پر اب تک قانون کے مطابق کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی ہے انہوں نے نیب کے تمام ریجنل بیوروز سے یہ بھی پوچھا ہے کہ انہوں نے متعلقہ …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز سے 11 اکتوبر 2017ءکے بعد بدعنوانی سے متعلق عوام کی طرف سے ملنے والی تمام شکایات پر اب تک قانون کے مطابق کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی ہے انہوں نے نیب کے تمام ریجنل بیوروز سے یہ بھی پوچھا ہے کہ انہوں نے متعلقہ تمام شکایت کنندگان کو ان کی شکایت کے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا یا نہیں، اگر واضح احکامات کے باوجود متعلقہ شکایت کنندگان کو قانون کے مطابق آگاہ نہیں کیا تو ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کیا کارروائی عمل میں لائی گئی، اس سے بھی آگاہ کیا جائے کیونکہ قانون شکن اور فرائض سے غفلت برتنے والے افسران/اہلکاروں کی نیب میں کوئی جگہ نہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ انہوں نے نیب کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے ہیں اور وہ نہ صرف خود ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات سنتے ہیں بلکہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے علاقائی دفاتر میں ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی شکایات سنیں