حج کے لئے سرکاری سکیم کے تحت ملک بھر سے تین لاکھ 70 ہزار 950 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ایک لاکھ 20 ہزار درخواست گزاروں کا انتخاب 26 جنوری کو قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ حکام وزارت مذہبی امور اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) حج کے لئے سرکاری سکیم کے تحت ملک بھر سے تین لاکھ 70 ہزار 950 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں …
ایک لاکھ 20 ہزار درخواست گزاروں کا انتخاب 26 جنوری کو قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ حکام وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
حج کے لئے سرکاری سکیم کے تحت ملک بھر سے تین لاکھ 70 ہزار 950 درخواستیں موصول ہوئی ہیں
ایک لاکھ 20 ہزار درخواست گزاروں کا انتخاب 26 جنوری کو قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ حکام وزارت مذہبی امور
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) حج کے لئے سرکاری سکیم کے تحت ملک بھر سے تین لاکھ 70 ہزار 950 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے ایک لاکھ 20 ہزار سرکاری سکیم کے تحت حج کے خواہشمند درخواست گزاروں کا انتخاب 26 جنوری کو قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق قومی بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی کا کام 15 جنوری سے شروع کیا تھا جو بلاتعطل 24 جنوری تک جاری رہا۔ فیصل آباد سے 16 ہزار 221، اسلام آباد سے 67 ہزار 418، کراچی سے 80 ہزار 377، لاہور سے 71 ہزار 684، ملتان سے 31 ہزار 584، پشاور سے 64 ہزار 761، کوئٹہ سے 17 ہزار 160، رحیم یار خان سے 2 ہزار 942، سیالکوٹ سے 13 ہزار 140، سکھر سے 5 ہزار 663 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ دور دراز علاقوں سے کچھ مزید درخواستیں آ سکتی ہیں۔ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 سرکاری اور 55 ہزار 210 پرائیویٹ سکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے۔








