راولپنڈی ۔ 24 جنوری (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران سیاحت کو فروغ دے کر باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں ،دونوں ممالک کی حکومتوں کو نجی شعبہ کی شراکت سے سیاحت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہیئں اورپرکشش پیکجز کے ذریعے سیاحوں کو راغب کیاجائے ، پاکستان اور ایران کے مابین دوستانہ و …
پاکستان اور ایران سیاحت کو فروغ دے کر باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں ،چوہدری عبدالغفور

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 24 جنوری (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران سیاحت کو فروغ دے کر باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں ،دونوں ممالک کی حکومتوں کو نجی شعبہ کی شراکت سے سیاحت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہیئں اورپرکشش پیکجز کے ذریعے سیاحوں کو راغب کیاجائے ، پاکستان اور ایران کے مابین دوستانہ و برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اقتصادی تعاون تنظیم و علاقائی تعاون تنظیم کے رکن ہونے کی حیثیت سے سیاحت سمیت تمام شعبہ جات می باہمی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں ،ایران سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان کو پسندیدہ سیاحتی ملک قرار دے ،پاک ایران ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے ،ایرانی فضائی کمپنی لاہور ،کراچی اور اسلام آباد کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنے والے 11رکنی ایرانی وفد کے ہمراہ ایک اجلاس کے موقع پر کیا ۔ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی گورنر برائے امور عازمین خراسان سید حامد موسوی نے کی ۔ایرانی وفد پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے مواقع اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں آیا تھا ۔اس موقع پرمینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور،پی ٹی ڈی سی حکام ،نجی شعبہ کے نمائندے اور ایرانی وفد کے مابین سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے امکانات بارے باہم تبادلہ خیال کیا ۔








