پاکستان کی کابل میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت‘ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے ہفتہ کو کابل میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام نے کابل میں وحشیانہ دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے …

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے ہفتہ کو کابل میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام نے کابل میں وحشیانہ دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افغان حکومت اور عوام کیساتھ مکمل یکجہتی، حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین،حکومت،اور افغان عوام کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگناہ لوگوں کیخلاف دہشت گرد حملوں کا کوئی جواز نہیں۔

مزید خبریں