وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کااتوار کو کراچی میں لیاری ایکسپریس وے نارتھ باﺅنڈ کیرج وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، جولائی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے ، انتخابات میں عوام اپنی رائے کے ذریعے نئی حکومت کا فیصلہ کریں گے، ترقیاتی منصوبے سیاسی اور حکومتی تبدیلیوں سے بالاتر ہونے چاہئیں، لگن اور توجہ سے کام کرتے رہیں گے اور جمہوریت کا تسلسل قائم رہے تو پاکستان …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، جولائی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے ، انتخابات میں عوام اپنی رائے کے ذریعے نئی حکومت کا فیصلہ کریں گے، ترقیاتی منصوبے سیاسی اور حکومتی تبدیلیوں سے بالاتر ہونے چاہئیں، لگن اور توجہ سے کام کرتے رہیں گے اور جمہوریت کا تسلسل قائم رہے تو پاکستان ترقی کرے گا، یہی سبق قائداعظم نے دیا تھا اور یہی پاکستان کو آگے کی طرف لے جانے کا واحد راستہ ہے، کراچی پاکستان کے لئے دل کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، موٹرویز کا منصوبہ پاکستان کی معیشت کی حرکیات کو تبدیل کر کے رکھے گا، سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ وسطی ایشیائ، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ اتوار کو کراچی میں لیاری ایکسپریس وے نارتھ باﺅنڈ کیرج وے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہیں آج اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، لیاری ایکسپریس وے کا منصوبہ طویل عرصے سے زیر تکمیل تھا، یہ منصوبہ مختلف مشکلات اور مسائل کا شکار تھا جن میں تجاوزات اور تکنیکی نوعیت کے مسائل شامل تھے، بدقسمتی سے تجاوزات اس طرح کی ہوتی ہیں کہ ان کو ہٹانا مشکل ہوتا ہے تاہم سندھ حکومت، کراچی کی شہری حکومت اور اب ایف ڈبلیو او کی مدد سے ان مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جنرل افضل صاحب، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر متعلقہ افراد لائق تحسین ہیں جن کی کوششوں سے کراچی کے شہریوں کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔

مزید خبریں