امریکہ افغانستان میں اپنی 16 سالہ ناکامی کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی 16 سالہ ناکامی کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کی ایک وجہ پاکستان پر مسلسل الزام تراشیاں تھیں، پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے نتیجہ میں پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت سے استفادہ کرنے کی …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی 16 سالہ ناکامی کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کی ایک وجہ پاکستان پر مسلسل الزام تراشیاں تھیں، پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے نتیجہ میں پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت سے استفادہ کرنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے، پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ بن گیا ہے۔ بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلجیئم کے قومی ٹی وی اور ریڈیو چینل (وی آر ٹی۔فلمیش ریڈیو اور ٹی وی) کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ یہ انٹرویو بیلجیئم کے صحافی سٹیون ویکٹر ڈیکرائےنے نے وزیر دفاع کے 22 سے 25 جنوری کو ہونے والے دورہ بیلجیئم کے دوران کیا۔ وزیر دفاع چار رکنی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وی آر ٹی نے یہ انٹرویو اپنے ریڈیو پر نشر کرنے کے ساتھ ویب سائٹ پر آرٹیکل کی شکل میں شائع بھی کیا۔ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پر بہت الزام تراشیاں کی گئیں اور ایک وجہ یہ الزام تراشیاں بھی ہیں کہ ہم نے افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کا کام شروع کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم نے کہا کہ آپ الزام تراشیاں میں مصروف رہیں کہ افغان سرحد سے آر پار لوگ آ جا رہے ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ 2600 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگائیں گے، پاکستان نے 250 کلومیٹر پر باڑ لگانے کا کام تقریباً مکمل کر لیا ہے، کسی نے اس میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔

مزید خبریں