گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مشیر مصدق ملک کی ملاقات

کراچی ۔ 28 جنوری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مشیر مصدق ملک نے اتوار کو گورنر ہاﺅس میںملاقات کی۔ ملاقات میں اظہار رائے، آزادی صحافت ، عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کی تشہیر، معاشی خوشحالی میں میڈیا کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہاوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے …

کراچی ۔ 28 جنوری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مشیر مصدق ملک نے اتوار کو گورنر ہاﺅس میںملاقات کی۔ ملاقات میں اظہار رائے، آزادی صحافت ، عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کی تشہیر، معاشی خوشحالی میں میڈیا کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہاوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد صوبہ میں سرمایہ کاری، صنعتی، کاروباری، تجارتی، سماجی، ثقافتی اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے، کراچی ایک با ر پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ہے جہاں رات گئے تک تجارتی ، کاروباری ، سماجی اور دیگر سرگرمیاں جاری رہتی ہیں ، وفاقی حکومت کے اقدامات کے باعث صوبہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جس سے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں وفاق کے تعاون سے تشکیل دیئے گئے ترقیاتی منصوبے اہم ثابت ہونگے، لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل سے ٹریفک کے اژدھام کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ، گرین لائن منصوبہ سے شہر کے ایک بہت بڑے علاقہ کو جدید ، معیاری، سستا اور آرام دہ سہولت حاصل ہوگی اس ضمن میں ماس ٹرانزٹ روٹس کی دیگر لائنوں پر بھی کام جاری ہے۔

مزید خبریں