لاہور۔29جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے روکنے کی صلاحیت موجود ہے، امریکہ پاکستان سے تعاون کرےگا تو ہم بھی کریں گے، دہشت گردی پر قابو پانے کےلئے جو کارکردگی پاکستان نے دکھائی اگر ہماری جگہ امریکہ ہوتا تو وہ کارکردگی نہ دکھا پاتا، دہشت گردی پر 90فیصد قابو پالیا ہے، وہ سوموار کے روز پاکستان کونسل فارسائنٹیفک …
،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔29جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے روکنے کی صلاحیت موجود ہے، امریکہ پاکستان سے تعاون کرےگا تو ہم بھی کریں گے، دہشت گردی پر قابو پانے کےلئے جو کارکردگی پاکستان نے دکھائی اگر ہماری جگہ امریکہ ہوتا تو وہ کارکردگی نہ دکھا پاتا، دہشت گردی پر 90فیصد قابو پالیا ہے، وہ سوموار کے روز پاکستان کونسل فارسائنٹیفک اینڈ انڈسٹری ریسرچ سنٹر (پی سی ایس آئی آر)کے دورہ اور ادارے کی کارکردگی کی بریفنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ افواج پاکستان اور حکومت بیرونی سازشوں سے بے خبر نہیں، دفاعی شعبہ میں 80فیصد اپنے وسائل پر انحصار کر رہے ہیں، پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو دنیا مانتی ہے








