
واشنگٹن ۔ 9 فروری (اے پی پی) وزیرداخلہ، منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے یہ بات یہاں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔