اوٹاوا ۔10 فروری (اے پی پی)انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ متبادل خوردنی آئل کے نرخوں میں کمی ہے۔ایکسچینج میں کینیڈین کینولا کے مارچ کے لیے سودے 1.60 ڈالر کم ہوکر 498.20 ڈالر فی ٹن رہے۔کینیڈین کینولا کے مئی کے لیے سودے 1.10 ڈالر اضافے کے ساتھ 504.40 ڈالر فی ٹن طے پائے۔