کیپٹن (ر) محمد صفدر نے مانسہرہ میں سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ کا افتتاح کر دیا

79

مانسہرہ۔ 12 فروری (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے لیگی ارکان اور ضلع ناظم کے ہمراہ مانسہرہ میں 12 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ منصوبہ پر 88 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ نواز شریف اگر نااہل ہیں تو اس کو نااہل کرنے والے کون ہیں، 28 مئی کے فیصلوں سے ملک تاریکی میں ڈوب رہا ہے، اگر نواز شریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج وفاقی حکومت کی جانب سے مانسہرہ میں اربوں روپے کے منصوبے شروع ہیں