مقبوضہ بیت المقدس ۔ 13 فروری (اے پی پی) اسرائیل میں 60 فیصد فلسطینی بچوں کو جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی جمعیت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں فلسطینی بچوں کو جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بچوں پر کئے جانے والے تشدد میں ”بچوں کو رات گئے حراست میں لے کر جیلوں میں ڈالنا، جسمانی حملوں کا نشانہ بنانا، ڈرا دھمکا کر طویل عرصے تک تفتیش کرنا، طویل عرصے تک کھانے پینے سے محروم رکھنا اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانا“ شامل ہیں