سینٹ کا اجلاس (کل) بدھ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا

78

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) سینٹ کا اجلاس (کل) بدھ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے اجلاس کی صدارت کی۔ بعد ازاں اجلاس (آج) بدھ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔