چاروں صوبوں سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کاغذات نامزدگی(کل) واپس لے سکیں گے

72
ایوان بالا اجلاس ۔ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی پارلیمانی سال 2018-2021ء کی رپورٹ پیش کر دی گئی
ایوان بالا اجلاس ۔ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی پارلیمانی سال 2018-2021ء کی رپورٹ پیش کر دی گئی

اسلام آباد ۔18 فروری (اے پی پی) چاروں صوبوں سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کاغذات نامزدگی(کل) پیر کو واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام ہفتہ کو مکمل ہوگیا۔پنجاب اور سندھ سے بارہ بارہ اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے گیارہ گیارہ نشستوں پر انتخاب 3مارچ کو ہوگا، چاروں صوبوں سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست اتوار کوجاری جبکہ کاغذات نامزدگی کل پیر تک واپس لئے جا سکیں گے۔