دبئی ۔18 فروری (اے پی پی)ماہرین نے کہا ہے کہ ایران روس سے گندم کی خریداری کے معاہدے پر کام کررہا ہے جس کے بعد وہ آٹا تیار کرکے اسے عراق کو برآمد کرے گا۔ایرن فیڈریشن آف فوڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قوی زرگران نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ ایرانی و روسی حکام کے درمیان جاری بات چیت کے تحت ہرماہ 1 لاکھ ٹن کے قریب روسی گندم درآمد کرکے آٹے کی نجی ملوں کو فراہم کی جائے گی