اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 16.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ موٹر سائیکلز تیار کرنے والی مقامی صنعت کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں جولائی تا جنوری 2017-18ءکے دوران موٹر سائیکلوں کی ملکی پیداوار 1.09 ملین یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مقامی صنعت کی موٹر سائیکلز کی پیداوار 0.935 ملین یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران موٹر سائیکلوں کی ملکی پیداوار میں 16.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔