رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 29 فیصد اضافہ ہوا

80

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے سات ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2017ءتا جنوری 2018ءکے دوران کاروں کی فروخت ایک لاکھ 47 ہزار 838 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ جنوری 2017ءکے مقابلہ میں جنوری 2018ءکے دوران فروخت میں 13 فیصد کے اضافہ سے کاروں کی فروخت 23 ہزار 700 یونٹس تک بڑھ گئی۔