شامی عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی برادری متحد ہو کر کام کرے، یورپی یونین

86

برسلز ۔ 20 فروری (اے پی پی) یورپی یونین نے شام کے علاقوں ادلب اور مشرقی الغوطہ میں حالیہ ہفتوں میں خراب صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے شامی عوام کی تکالیف کو ختم کرنے کے لئے متحرک ہونے کی اپیل کی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے امور خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کی نمائندہ اعلیٰ فیڈریکا موگرینی اور یورپی یونین کمیشن کے انسانی امداد اور بحرانی انتظامی امور کے رکن کرسٹوس سٹالیانڈس نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خاص طور پر حالیہ ہفتوں میں ادلب اور مشرقی الغوطہ میں انسانی صورتحال زیادہ خراب ہو گئی ہے۔ مشرقی الغوطہ میںمتعدد شہری ہلاک، سینکڑوں زخمی اور 3 لاکھ سے زائدافراد بے گھر ہو چکے ہیں۔