نیویارک۔ 21 فروری (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے رواں سال کے وسط تک ایک بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فلسطینیوں کے علیحدہ ریاست کے حق کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے وسیع تر منصوبے کا حصہ بنایا جا سکے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں ایک غیر معمولی خطاب میں محمود عباس نے کہا کہ وہ فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دیں گے