کوکاکولا نے خواتین کے7527 کاروباری اداروں کو 71.4 ملین روپے مالی معاونت فراہم کی، رضوان اللہ خان

252

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) گذشتہ 8 سال کے دوران کوکاکولا نے خواتین کے 7 ہزار 527 کاروباری اداروں کو 71.4 ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ کوکاکولا ایکسپورٹ کارپوریشن (پاکستان اور افغانستان) کے جنرل مینجر رضوان اللہ خان نے کہا ہے کہ کمپنی نے اپنی کاروباری و سماجی ذمہ داریوں کے تحت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں خواتین کے پہلے سے موجود کاروباری اداروں اور خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے چھوٹے قرضے فراہم کئے ہیں۔