چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کانفرنس سے خطاب و میڈیا سے بات چیت

70
APP44-26 KARACHI: February 26 - Chairman Senate Main Raza Rabbani addressing to ceremony of remembering Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto (Conversation, Panel Discussions And Memoirs) at Expo Center. APP photo by Sahib Zaman

کراچی ۔ 26 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیب کے قانون کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا یکساں احتساب ہو سکے، ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کو جاری رہنا چاہئے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دنیا کی عظیم رہنماو¿ں میں سے تھیں ان کے وژن کو آگے لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ایکسپو سینٹر میں بے نظیر بھٹو میموریل کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔