یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

78

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 30 سے 35 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں انٹرنیشنل کوچ سیمت 2 قومی کوچز تربیت دے رہے ہیں۔ ایونٹ کےلئے تربیتی کیمپ میں سے 5 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ رواں سال 5 سے 15 اپریل تک تیونس میں کھیلی جائے گی جس میں قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔