چین میں سب سے بڑا 28 و اں مشرقی چینی تجارتی میلہ، شنگھائی میں جمعرات کو شروع ہو گیا

67

شنگھائی۔ یکم مارچ (اے پی پی) چین میں سب سے بڑا 28 و اں مشرقی چینی تجارتی میلہ، شنگھائی میں جمعرات کو شروع ہو گیا ۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابقچار روزہ تقریب میں تقریبا000 4چینی کمپنیاں اور 460 سے زائد غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔123,600مربع میٹر علاقے پر پھیلی نمائش میں 0 570سے زائد نمائشی بوتھ بنائے گئے ہیں ۔ پانچ قسموں کے ان بوتھوں میں ملبوسات سے لے کر جدید طرز زندگی  کی اشیائ  رکھی گئی ہیں جبکہ نمائش کے پہلے روز   بیلٹ اور روڈ ممالک کے درمیان تجارتی سہولت اور تعاون بارے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کیے گئے۔