وزیرمملکت اطلاعات‘ نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے ہولی کے تہوار پر ہندوبرادری کو مبارکباد

74
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا خیرمقدم

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات‘ نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے ہولی کے تہوار پر ہندوبرادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو جاری اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ روشنیوں ،رنگوں, بہار کی آمد کے تہوار پر ہندو برادری کی خوشیوں پر پاکستان مسرور ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے احترام کا درس دیتا ہے‘ آئین کے تحت اقلیتوںکو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی روادری، متنوع ثقافت اور قومی اتحاد پاکستان کے خوبصورت رنگ ہیں۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کی ترقی، سالمیت اور خوشحالی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔