کم عمر بچی کی آبروریزی اور قتل کے مجرموں کے حق میں ہندو انتہا پسندوں کی ریلیاں افسوسناک ہیں، یاسین ملک

92

سرینگر ۔ 03 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں ایک کم عمر بچی کی آبرو ریزی اور قتل میں ملوث مجرموں کے حق میں ہندو ایکتا منچ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریلیوں کو انتہائی شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند اپنے حقیر مفادات کیلئے جموں خطے کو فرقہ پرستی کی نذر کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔